ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تبلیغی جماعت کے اراکین کوکورانٹائن سے چھٹی دے گی دہلی حکومت

تبلیغی جماعت کے اراکین کوکورانٹائن سے چھٹی دے گی دہلی حکومت

Sat, 16 May 2020 11:57:33    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ کو جمعہ کو مطلع کیا گیا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے تبلیغی جماعت کے ان اراکین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے ضروری کوارنٹین مدت مکمل کر لی ہے اور جن میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں۔ایک درخواست پر سماعت کے دوران یہ حلف نامہ دیا گیا۔عرضی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ تبلیغی جماعت کے قریب 3300/ ارکان کو رہا کیا جائے جنہیں تقریباً 40 دنوں سے مختلف الگ تھلگ مراکز میں رکھا گیا ہے اور کووڈ19 کی رپورٹ منفی آنے کے باوجود انہیں چھٹی نہیں دی جا رہی ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ دہلی حکومت نے تبلیغی جماعت کے ایسے اراکین کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن میں کووڈ19 کی علامات نہیں ہیں۔


Share: